اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: زیلنسکی کی ناٹو کو وارننگ - Zelensky's warning to NATO

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پیر کو نیٹو کو خبردار کیا کہ اگر ان کے ملک کی فضائی حدود کو بند نہیں کیا گیا تو روسی میزائل ناٹو کی حدود میں گریں گی۔ Russia Ukraine War

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی

By

Published : Mar 14, 2022, 11:05 PM IST

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے سرکاری ٹیلی گرام چینل میں کہا کہ "پچھلے سال، میں نے ناٹو کے رہنماؤں کو واضح وارننگ دی تھی کہ اگر روس کے خلاف سخت پابندیاں نہ لگائی گئیں، تو وہ جنگ شروع کر دے گا، اور ہم صحیح تھے۔

انہوں نے کہا، ’’ میں کافی عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ 'نارڈ اسٹریم' کو اسلحہ کے طور پر یورپ کے خلاف استعمال کیا جائے گا اور اب یہ واضح ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا، ’’میں دوبارہ کہتا ہوں کہ اگر آپ نے ہماری فضائی حدود بند نہیں کی تو روسی میزائلیں آپ کے خطے، ناٹو کے رکن ممالک کے شہریوں کے گھروں پر گریں گی۔

قابل ذکر ہے کہ یہ انتباہ اس وقت آیا ہے، جب کئی روسی میزائلوں سے یوکرین پرحملہ کیا گیا، جس میں لفیف کے قریب یاوریف میں انٹرنیشنل سینٹر فار پیس کیپنگ اینڈ سیکورٹی پر ہوا حملہ بھی شامل تھا، جس میں 35 لوگ مارے گئے اور 134 دیگر زخمی ہوگئے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details