اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russia Ukraine war: یوکرین کے علاقہ ارپن میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی - ارپن میں صحافیوں کے داخلہ پر پابندی

روسی حملے میں گذشتہ روز امریکی صحافی کی موت کے بعد یوکرین کے علاقہ ارپن میں میڈیا کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق یوکرین میں اب تک کم از کم 636 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔Russia Ukraine war

Russia Ukraine war, Irpin authorities ban journalists from entering town
یوکرین کے علاقہ ارپن میں صحافیوں کے داخلہ پر پابندی

By

Published : Mar 14, 2022, 10:58 PM IST

روسی حملے کی وجہ سے ایک امریکی صحافی کی موت کے بعد یوکرین نے ارپن میں میڈیا کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی ہے۔Russia Ukraine war

بی بی سی نے میئر الیکزنڈر مارکوشن کے حوالے سے کہا کہ نامہ نگاروں کو اب ارپن شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مارکوشن نے کہا کہ آج سے ہم صحافیوں کے ارپن میں داخلہ پر پابندی لگا رہے ہیں۔ ہم انہیں اور ہمارے محافظوں کو بچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے صحافیوں اور یوکرین کے شہریوں سے فوجی اہلکاروں، ان کے آلات یا معلومات کے بارے میں آن لائن معلومات پوسٹ نہیں کرنے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں:

American Journalist Shot Dead In Ukraine: یوکرین میں روسی گولہ باری کے درمیان ایک امریکی صحافی ہلاک

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے یوکرین میں 13 مارچ تک کم از کم 636 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، جن میں 46 بچے بھی شامل ہیں۔

اس میں کہا گیا کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہونے کا امکان ہے، کیونکہ خارکیف اور ماریوپول جیسے شدید دشمنی والے مقامات سے اطلاعات موصول ہونے اور اس کی تصدیق کرنے میں تاخیر ہوئی ہے۔

وہیں یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ 100 سے زائد ہسپتالوں کو نقصان پہنچا ہے۔ وزیر صحت نے کہا ہے کہ حملے کے آغاز کے بعد سے یوکرین میں 100 سے زیادہ ہسپتالوں کو نقصان پہنچا ہے۔

وکٹر لیاشکو نے فیس بک پر لکھا کہ سات ہسپتال مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جسے بحال نہیں کیا جا سکتا" اور مزید 97 کو گولہ باری اور بمباری سے نقصان پہنچا ہے۔

لیاشکو نے مزید کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کا نظام فعال ہے اور تقریباً 2,000 غیر ملکی طبی ڈاکٹروں اور نرسوں نے یوکرین میں رضاکارانہ طور پر کام کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details