اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russia Ukraine Talks: تکنیکی خرابی کی وجہ سے یوکرین روس کے درمیان مذاکرات کل تک ملتوی

یوکرینی صدر کے مشیر میخائیلو پوڈولیاک نے کہا کہ پیر کو یوکرین اور روس کے حکام کے درمیان بات چیت Russia Ukraine Talks کا چوتھا دور تکنیکی خرابی کی وجہ سے کل تک ملتوی کردیا گیا۔ Russia Ukraine war

Russia Ukraine war 19th day
روس یوکرین جنگ کا 19واں دن

By

Published : Mar 14, 2022, 4:01 PM IST

Updated : Mar 14, 2022, 8:54 PM IST

یوکرین کے مذاکرات کاروں میں سے ایک نے ٹویٹر پر کہا کہ یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات کل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

یوکرین کے صدارتی مشیر اور مذاکرات کار میخائیلو پوڈولیاک نے کہا کہ مذاکرات کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے مذاکرات کو روک دیا گیا ہے، مذاکرات کل بھی جاری رہیں گے،‘‘

بشکریہ ٹویٹر

اس سے قبل مذاکرات کار میخائیلو پوڈولیاک نے ٹویٹر پر کہا تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت شروع ہو گئی ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت مشکل لیکن جاری ہے۔Russia Ukraine Talks

بات چیت کی ایک تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے، جو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کی جا رہی ہے، پوڈولیاک نے کہا: "فریقین فعال طور پر اپنے مخصوص موقف کا اظہار کر رہے ہیں۔ مواصلت جاری ہے پھر بھی یہ مشکل ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

روس کی فوجی دستوں نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر قبضہ کرنے کے لیے حملہ Russia Ukraine war جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ دوسرے محصور شہروں کے رہائشیوں نے پیر کو امید ظاہر کی کہ نئے سفارتی مذاکرات سے مزید شہریوں کے انخلا یا ہنگامی سامان تک پہنچنے کا راستہ کھل سکتا ہے۔

کریملن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمہ کے حوالہ سے مذاکرات کا آج چوتھا دور متوقع ہے لیکن یوکرین کے وفد کے ساتھ مذاکرات ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوں گے۔ Russia Ukraine Talks

یوکرین کے مذاکرات کار اور یوکرین صدر زیلنسکی کے مشیر میخائیلو پوڈولیاک نے کریملن کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے اب مثبت انداز اختیار کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے مسائل پر مسلسل توجہ کی ضرورت ہے۔ آج ہونے والے مذاکرات میں مذاکراتی عمل کے ابتدائی نتائج کو یکجا کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن ہتھیار ڈالنے یا کسی پیشگی شرائط کو قبول نہیں کریں گے۔ دوسری جانب سے یوکرین کے خلاف روس کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔

یوکرین کا کہنا ہے کہ وہ دو ہفتوں سے زائد عرصے سے جاری لڑائی کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کے چوتھے دور کے دوران فوری جنگ بندی اور روسی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کرے گا۔

کییف کے اہم مذاکرات کار اور زیلنسکی کے مشیر میخائیلو پوڈولیاک نے ٹویٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو بیان میں کہا۔ "امن، فوری جنگ بندی اور تمام روسی فوجیوں کا انخلا، اس کے بعد ہی ہم علاقائی تعلقات اور سیاسی اختلافات کے بارے میں بات کر سکتے ہیں،"

یہ بھی پڑھیں:

Russia-Ukraine War: زیلنسکی سے ملاقات میں کوئی اعتراض نہیں، پوتن

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے 19ویں دن کیف کے مضافات میں سخت لڑائی جاری ہے۔ یوکرینی حکام نے کہا کہ روسی افواج دارالحکومت کے مضافاتی علاقوں پر توپ خانے سے مسلسل گولہ باری کر رہے ہیں۔

مشرق میں روسی سرحد کے قریب سے لے کر مغرب میں کارپیتھین پہاڑوں تک، رات بھر ملک بھر کے شہروں اور قصبوں میں فضائی حملے کے سائرن بجتے رہے۔

Last Updated : Mar 14, 2022, 8:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details