اردو

urdu

ETV Bharat / international

روس 12 اگست کو پہلی کووڈ ویکسین رجسٹر کرے گا

نائب وزیر صحت اولیگ گریڈنیف نے جمعہ کو کہا کہ روس کورونا وائرس کے خلاف اپنی پہلی ویکسین 12 اگست کو رجسٹر کرے گا۔

روس 12 اگست کو پہلی کوویڈ ویکسین رجسٹر کرے گا
روس 12 اگست کو پہلی کوویڈ ویکسین رجسٹر کرے گا

By

Published : Aug 7, 2020, 4:23 PM IST

اس ویکسین کو جمیلیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور روسی وزارت دفاع نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

جمیلیا سینٹر کے ذریعہ تیار کردہ ویکسین کا 12 اگست کو اندراج کیا جائے گا۔ اس وقت ویکسین تیار ہونے کا آخری مرحلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے یہ آخری مرحلہ انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ویکسین پہلے طبی ماہرین اور سینئر شہریوں کو دی جائے گی۔

وزیر نے کہا کہ اس ویکسین کے کامیاب ہونے کا اثر تب معلوم ہوگا جب لوگوں کا ایمیون سسٹم طاقتور ہوگا۔

ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کا آغاز 18 جون سے ہوا تھا اور اس میں 38 رضاکار شامل تھے

ABOUT THE AUTHOR

...view details