اردو

urdu

روس نے شام سے 26 روسی بچوں کونکالا

روسی وزارت دفاع کا طیارہ ماسکو کے قریب چیلکووسکی ہوائی اڈے پر اترا جس میں 26 بچے دمشق کے یتیم خانوں سے لائے گئے ہیں۔

By

Published : Aug 18, 2020, 2:23 PM IST

Published : Aug 18, 2020, 2:23 PM IST

Russia
Russia

کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں متعارف کروانے کے بعد پہلی بار روس نے وزارت دفاع کی مدد سے شام کے دمشق میں پھنسے 26 روسی بچوں کو نکال لیا ہے۔

روس میں بچوں کے حقوق کی کمشنر انا کزنتسووا نے بتایا کہ روسی وزارت دفاع کا طیارہ ماسکو کے قریب چیلکووسکی ہوائی اڈے پر اترا جس میں 26 بچے دمشق کے یتیم خانوں سے لائے گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ 26 روسی بچے منگل کو دمشق سے اپنے وطن واپس جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پرواز کے دوران بچوں کے ساتھ ایک ڈاکٹر بھی موجود تھے۔

اب تک مجموعی طور پر 157 بچے وطن واپس آئے ہیں۔ ان میں سے 122 بچے مغربی ایشیاء کے جنگی زون عراق اور 35 شام سے واپس آئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details