اردو

urdu

By

Published : Oct 24, 2019, 7:18 PM IST

ETV Bharat / international

لندن: کشمیریوں کے حقوق پر احتجاج کی اجازت نہیں

لندن میں 27 اکتوبر یعنی دیوالی کے موقع پر کشمیر کی موجودہ صورتحال کو لیکر بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ہونے والے احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی۔

لندن: کشمیریوں کے حقوق پر احتجاج کی اجازت نہیں

سکاٹ لینڈ یارڈ نے منتظمین کو آگاہ کیا ہے، نئی دہلی کے دباؤ کے بعد لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کسی بھی طرح کے احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔

بھارت نے اس معاملے پر دفتر خارجہ کو ایک ' وربل نوٹ(یعنی زبانی نوٹ) بھیجا تھا جس میں کشمیر کی موجودہ صورتحال کو لیکر بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ہونے والے احتجاج کو منسوخ کرنے کی اپیل کی تھی۔

لندن کے میئر صادق خان نے گذشتہ ہفتے احتجاجی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے منتظمین سے مطالبہ کیا کہ وہ اسے منسوخ کریں۔ پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں کشمیر اور ہنگامی قرار داد پر صادق خان اور ان کی پارٹی کو بھارتی برادری سے نتیجہ اخذ کرنا پڑا ہے - جسے نئی دہلی نے 'بے بنیاد' قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔

صادق خان نے کہا کہ ان کے پاس اس طرح کے مظاہروں پر پابندی عائد کرنے کے اختیارات نہیں ہے لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ احتجاج صرف تفریق کو گہرا کردے گا اور سمجھ گیے کہ بہت سے برطانوی نژاد بھارتی خطرہ اور پریشانی محسوس کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لندن میں ہزاروں مظاہرین نے جموں و کشمیر کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ کیا تھا۔

احتجاج کے دوران متعدد مظاہرین ہاتھوں میں کشمیر کا پرچم تھامے ہوئے تھے جبکہ کئی افراد نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کے حق میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔

جموں وکشمیر کی دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی منسوخی اور ریاست کو دو مرکزی زیر انتظام والے علاقوں میں تبدیل کئے جانے کے خلاف وادی کشمیر میں آج مسلسل 81ویں روز بھی بندشوں اور قدغنوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details