اٹلی (Italy) میں طوائفوں کے حقوق کے لیے لڑنے والی کارکنان اتوار کے روز وینس (Venice) میں جمع ہوئیں تاکہ وہ پروجیکٹ "امبریلا یعنی سرخ چھتریوں کے نیچے بیس سال کی سرگرمی" میں حصہ لے سکیں۔
یہ پروجیکٹ یا احتجاج 30 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ یہ ریلی 2001 میں وینس بینالے کے دوران ایکٹیوسٹ کارلا کورسو کی قیادت میں طوائفوں کے شہری حقوق کی کمیٹی کے زیر اہتمام پہلے مظاہرے کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر نکالی گئی۔
طوائفوں کے شہری حقوق کی کمیٹی کی نمائندہ ارمینیا نے کہا کہ ''"آج ہم یہ مظاہرہ اس لیے کر رہے ہیں کہ بیس سال ہو چکے ہیں جب کمیٹی نے چھتری کا استعمال کیا تھا، تادیے کے فنکار کا بہت بہت شکریہ۔ سرخ چھتری طوائفوں کے حقوق، خواتین کے حقوق، ٹرانسجینڈر اور تارکین وطن سیکس ورکر کی علامت بن گئی ہے۔"
اس سال سیکس ورکرز کے ایک گروپ نے "طوائفوں کے پویلین" کے ایک حصے کے طور پر سرخ چھتریوں کے ساتھ وینِس کی سڑکوں پر مارچ کیا، جہاں سلووینیا کے مصور تادیج پوگاکر نے "کوڈ ریڈ" لگایا ہے، یہ نمائش دنیا میں سیکس ورکرز کی عکاسی کرتی ہے۔
گالیوں، تشدد اور تعصبات سے تحفظ کی علامت سرخ چھتریوں کو تھامے ہوئے کارکنوں نے اتوار کے روز وینس کی سڑکوں پر سانتا لوسیا ریلوے اسٹیشن سے مارچ کیا۔