یورپی ملک پولینڈ کی حکومت نے لاک ڈائون میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے کچھ کاروباری اداروں جہاں لوگوں کے رابطہ میں آنے کی امید ہے انہیں پیر کو مکمل طور پر سینی ٹائز کرنے کے بعد کھولنے کی اجازت دی ہے۔
سینٹری حکام کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ہیئر ڈریسر اور بیوٹی سلون جزوی طور پر چلیں گے۔ ان اصولوں میں احاطہ میں لوگوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد، لوگوں کا ملاقات کا پروگرام طے کرنا اور اس جگہ کو جراثیم سے پاک کیا جانا شامل ہے۔
ریستوراں، کیفے اور بار کے اندر محدود گاہکوں کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ آہستہ آہستہ معیشت کو پھر سے پٹری پر لانے کے تیسرے مرحلہ کے طور پر یہ منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
جہاں معیشت کو پھر سے کھولا جا رہا ہے وہیں پولینڈ کی حکومت نے اپنے یہاں آنے والی بین الاقوامی پروازوں پر 23مئی تک پابندی عائد کر دی ہے۔ صرف چارٹر پروازوں، کارگو طیارہ اور سرکاری طیاروں کو پولینڈ کے ہوائی اڈوں اور لینڈنگ اسٹرپس کا استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
پولینڈ میں کورونا وائرس کے مجموعی طورپر 180نئے معاملے سامنے آنے کے بعد 17,062لوگ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 861ہے۔