اردو

urdu

ETV Bharat / international

گوگل پر ڈیڑھ ارب ڈالرکا جرمانہ - اشتہارات

نیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل پر یہ جرمانہ اشتہارات کی تلاش میں مدد دینے والے حریف سرچ انجنوں کو بلاک کرنے پر کیا گیا ہے۔

google

By

Published : Mar 21, 2019, 9:49 AM IST

Updated : Mar 21, 2019, 11:06 AM IST

سرچ انجن گوگل پر یوروپی یونین کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

یورپی یونین ریگولیٹرز کی کمشنر مارگیرٹی ویسٹیگر نے کہا کہ گوگل نے آن لائن تشہیر میں دیگر ویب سائٹس کو روکنے اور اپنی بالادستی برقرار رکھنے کے لئے ایڈ سینس پلیٹ فارم کے علاوہ بروکرز کا بھی استعمال کیا۔

کمشنر مارگیرٹی ویسٹیگر نے گوگل ایڈسینس کے ذریعے آن لائن تشہیری بزنس کے خلاف چلنے والے طویل تحقیقات کے نتائج پیش کرتے ہوئے تیسری مرتبہ جرمانے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ دو سال میں یورپی یونین کی جانب سے گوگل پر کیا جانے والا یہ تیسرا جرمانہ ہے۔

گوگل پر کیا جانے والا جرمانہ پاکستانی روپے کے مطابق دو سو آٹھ ارب روپے بنتا ہے۔

Last Updated : Mar 21, 2019, 11:06 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details