اردو

urdu

ETV Bharat / international

حزب اختلاف رکن پارلیمان کی بھوک ہڑتال کا اعلان - MONTENEGRO latest news

مونٹی نیگرو میں حراست میں لبے گئے ڈیموکریٹک فرنٹ کے ارکان پارلیمان نے بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Opposition MP announces hunger strike
حزب اختلاف رکن پارلیمان کی بھوک ہڑتال کا اعلان

By

Published : Dec 28, 2019, 10:54 AM IST

ڈیموکریٹک فرنٹ کے سینئر رکن سلاوین رڈولووك نے جمعہ کو کہا مینڈك اور جوگووك نے حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف سوشلسٹ اور استغاثہ آفس اپنے حقوق کا غلط استعمال بند نہ کرنے تک بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے ۔


قابل ذکر ہے کہ مونٹی نیگرو کی پارلیمنٹ نے حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف سوشلسٹ کی طرف سے پیش کئے گئے متنازع مذہبی بل کو جمعہ کو قبول کر لیا تھا، جس میں مذہبی مقامات کو سرکاری املاک قرار دینے کی تجویز ہے۔

اس بل پر بحث کے دوران پارلیمنٹ میں ڈیموکریٹک فرنٹ اور ڈیموکریٹک پارٹی آف سوشلسٹ کے ارکان کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی اور اس کے بعد تمام 18 اپوزیشن ارکان کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ وہیں اینڈریزامینڈرك اور ملون جوگووك کو 72 گھنٹے کے لئے جیل بھیج دیا گیا تھا۔

ادھر، سر بیائی چرچ نے کہا ہے کہ انہیں ڈر ہے کہ مونٹی نیگرو میں واقع ان کی املاک پر قبضہ کرکے مونٹی نیگرو کے چرچ کو دے دیا جائے گا، جنہیں کسی بھی ادارہ سے منظوری نہیں ملی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details