اردو

urdu

ETV Bharat / international

اچھے دن جلد واپس آئیں گے: الزبتھ - برطانیہ کی مشکل گھڑی

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کے اسپتال میں داخل ہونے کے درمیان ملکہ برطانیہ الزبتھ نے کورونا وائرس کے حوالہ سے ملک سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ مشکل دور جلد ہی ختم ہو جائے گا۔

اچھے دن جلد واپس آئیں گے: الزبتھ
اچھے دن جلد واپس آئیں گے: الزبتھ

By

Published : Apr 6, 2020, 1:01 PM IST

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کورونا وائرس جنگ جیت جائے گا اور اچھے دن واپس جلد واپس آئیں گے۔ 93 برس کی ملکہ نے اپنے خطاب میں کہا 'مجھے معلوم ہے کہ میں اس مشکل دور میں آپ سب سے بات کر رہی ہوں‘۔

انہوں نے کہا 'میں امید کرتی ہوں کہ آنے والے برسوں میں ہم اس بات پر فخر کریں گے کہ ہم نے کس طرح کورونا وائرس کو ساتھ مل کر شکست دی۔

اس کے بعد جو نسل آئے گی وہ ہمارے بارے میں کہے گی کہ ہم کتنے مضبوط تھے، نظم و ضبط کی خصوصیات سے مالا مال لالچ و مفادات سے دور اور یکجہتی اب بھی اس ملک کی خصوصیات ہیں'۔

ملکہ نے مزید کہا 'ہم جلد ہی اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ ہوں گے اور ہم ایک بار پھر جلد ملیں گے، الگ تھلگ رہنا کئی بارکافی مشکل ہوتا ہے'۔

قابل غور ہے کہ برطانیہ کورونا وائرس سے بہت زیادہ متاثر ہے اور یہاں کے وزیر اعظم بورس جانسن بھی اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details