اردو

urdu

ETV Bharat / international

شمالی کوریائی رہنما کا دورۂ روس

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ سربراہی مذاکرات میں شرکت کے لیے ذاتی ٹرین سے روس پہنچ چکے ہیں۔

Kim Jong Un Reaches Russia

By

Published : Apr 24, 2019, 11:56 AM IST


شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان بدھ کے روز روسی شہر ولادیووستوک پہنچ گئے۔

منگل کو کریملن میں روسی سفارت کار یوری اشاكوو نے کہا تھا کہ مسٹر پوٹن اور مسٹر کم 25 اپریل کو مشرقی روس کے شہر ولادیووستوک میں میٹنگ کریں گے۔

اشاكوو نے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کوریا جزائر کے ایٹمی مسئلے کے سیاسی اور سفارتی حل کے معاملہ پر پر توجہ مرتکز کریں گے۔

قابل غور ہے کہ روس اور شمالی کوریا کے رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details