اردو

urdu

ETV Bharat / international

Ukraine Conflict: پوتن کا دعویٰ، یوکرین تنازع کے خاتمے کے لیے امن کی تجویز کا کوئی منصوبہ نہیں

اے ایف پی نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے حوالے سے کہا ہے کہ یوکرائن کے تنازع کے خاتمے کے لیے امن منصوبے کے کوئی امکانات نہیں ہیں وہیں روسی فوج نے سرحدی جھڑپ میں یوکرین کے پانچ فوجی مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔Ukraine Conflict

no prospects for peace plan to end ukraine conflict says russian president
پوتن کا دعویٰ، یوکرین تنازع کے خاتمے کے لیے امن کی تجویز کا کوئی منصوبہ نہیں

By

Published : Feb 21, 2022, 10:06 PM IST

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے واضح کیا ہے کہ یوکرین کے ساتھ امن کی تجویز کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ تاہم روس نے اس کے لیے پوری کوشش کی۔ Ukraine Conflict

بشکریہ ٹویٹر

وہیں دوسری جانب روسی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ سرحدی جھڑپ میں یوکرین کے پانچ فوجی مارے گئے ہیں۔لیکن یوکرین نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین نے اس خبر کو غیر معتبر قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

روس نے کہا ہے کہ اس کی فوج نے یوکرین کی مسلح فوج کی دو جنگی گاڑیوں کو تباہ کر دیا اور سرحد پار کرنے کی کوشش کے دوران پانچ فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: no prospects for peace plan to end ukraine conflict says russian president

"مسلح تصادم کے دوران دو یوکرین گاڑیاں یوکرین کے علاقے سے روسی سرحد میں داخل ہوئیں،" جنوبی ملٹری ڈسٹرکٹ پریس آفس نے پیر کو ایک بیان میں بتایا کہ روسی سرحد کی خلاف ورزی کرنے والے تخریب کاروں کے گروپ کے پانچ اراکین اس لڑائی کے دوران مارے گئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس کے فوجی اور سرحدی محافظوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details