بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر خطرناک ہوتی جارہی ہے۔ یہاں ایک دن میں 1-1 لاکھ نئے کیسز سامنے آرہے ہیں۔
نیوزی لینڈ نے بھارت سے آنے والوں پر لگائی پابندی ایسی صورتحال میں نیوزی لینڈ نے بھارت سے آنے والے مسافروں پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی ہے۔ نیوزی لینڈ کی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پابندی شہریوں اور وہاں مقیم لوگوں پر عائد کی گئی ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اس کا اعلان کیا ہے۔
اس کی تصدیق کرتے ہوئے ہیلتھ ڈائریکٹر جنرل ایشلے بلوم فیلڈ نے بتایا کہ نیوزی لینڈ میں 23 نئے کورونا کیسز درج ہوئے ہیں، جن میں 17 افراد بھارت سے لوٹے تھے۔
یہ پابندی 11 سے 28 اپریل تک کے لئے نافذ کی گئی ہے اور یہ عارضی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب نیوزی لینڈ نے اپنے شہریوں یا اس ملک میں بسنے والے لوگوں کی واپسی پر پابندی عائد کردی ہے۔