نیوزی لینڈ آئندہ برس دوسری ششماہی میں کورونا وائرس کے خلاف بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری شروع کرے گا۔
نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اولین ترجیح صف اول کے کارکنان اور ضروری خدمات والے ملازمین کی ٹیکہ کاری کرنی ہوگی جو کووڈ 19 سے سب سے زیادہ خطرے کی زد میں ہیں۔ ٹیکے کو آئندہ برس دوسری سہ ماہی میں صف اول کے ملازمین کو دیے جانے کے آثار ہیں۔ اس کے بعد سال کی دوسری ششماہی میں عوام کے لیے ٹیکہ کاری شروع کی جائے گی۔