اردو

urdu

ETV Bharat / international

State of Emergency in Ukraine: یوکرین کی قومی سلامتی کونسل نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا - یوکرین میں جنگ کا خدشہ

یوکرین میں جنگ کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر میں ہنگامی حالت State of Emergency in Ukraine کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل کیف نے شہریوں کو روس چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے اس کے علاوہ یوکرین کی پارلیمنٹ نے 351 روسیوں پر پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی ہے۔ Ukraine Russia Tension

National security council of Ukraine decides to declare emergency state across country
یوکرین کی قومی سلامتی کونسل نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا

By

Published : Feb 23, 2022, 5:06 PM IST

یوکرین کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل (این ایس ڈی سی) نے ڈونیٹسک اور لوہانسک کے علاقوں کے علاوہ ملک بھر میں ہنگامی حالت کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے، State of Emergency in Ukraine این ایس ڈی سی کے سکریٹری اولیکسی ڈینیلوف نے بدھ کو کہا۔

این ایس ڈی سی کے سکریٹری اولیکسی ڈینیلوف نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں کی صورتحال کے لحاظ سے اقدامات کو سخت یا نرم کیا جائے گا، ایمرجنسی کو 30 دن کے لیے اعلان کرنے کا منصوبہ ہے اور اسے 30 دن تک بڑھایا جا سکتا ہے۔Ukraine Russia Tension

این ایس ڈی سی کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہنگامی حالت کا اعلان کرنے کے بعد حکام آبادی سے رجسٹرڈ ہتھیاروں کو ضبط کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

اس سے قبل یوکرین نے اپنے شہریوں کو روس چھوڑنے کی اپیل کی ہے اور جنگ کے خدشے کے پیش نظر سینکڑوں روسیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Putin Recognize Ukrainian Region Independent: روس کا یوکرین کے دو علاقوں کو آزاد تسلیم کرنے کا اعلان

بدھ کے روز جاری کردہ ایک مشاورتی نوٹ میں، یوکرین کی وزارت خارجہ نے شہریوں کو ملک کے کسی بھی دوروں سے گریز کرنے کی سفارش کی اور کہا کہ جو لوگ وہاں پہلے سے موجود ہیں انہیں فوری طور پر روانہ ہونا چاہیے۔

یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا جب یوکرین کی پارلیمنٹ نے 351 روسیوں پر پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی، بشمول وہ قانون ساز جنہوں نے صدر ولادیمیر پوتن کے مشرقی یوکرین کے خود ساختہ ڈونیٹسک اور لوہانسک عوامی جمہوریہ کو خود مختار تسلیم کرنے اور الگ ہونے والے علاقوں میں فوجیوں کی تعیناتی کے اقدام کی حمایت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details