روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن کے 10 ہزار سے زیادہ نئے معاملات کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 51 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
روس کے فیڈرل رسپانس سینٹر کے بلیٹن کے مطابق 10،407 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 51 لاکھ 56 ہزار 250 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 399 مزید مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جس کی وجہ سے اس بیماری سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 895 ہوگئی۔