اردو

urdu

ETV Bharat / international

Sanctions on Russia: روس میں میک ڈونلڈز، کوکا کولا، پیپسی اور اسٹاربکس کی خدمات معطل

یوکرین پر روس کی جانب سے کی جارہی فوجی کارروائی کے نتیجے میں روس پر پابندیوں Sanctions on Russia کا سلسلہ جاری ہے۔ آج میکڈونلڈز، کوکا کولا، پیپسی اور اسٹاربکس نے روس میں اپنی خدمات معطل کرنے کا اعلان کیا۔

McDonald's, Coca-Cola Pepsi and Starbucks suspend services in Russia
میک ڈونلڈز، کوکا کولا، پیپسی اور اسٹاربکس نے روس میں خدمات معطل کر دیں

By

Published : Mar 9, 2022, 4:31 PM IST

میکڈونلڈز، کوکا کولا اور اسٹاربکس ان فرموں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے یوکرین میں روسی فوجی کارروائی کے بعد روس میں اپنا کاروبار بند کر دیا ہے۔ Sanctions on Russia

میک ڈونلڈز نے اعلان کیا کہ وہ روس میں اپنے تقریباً 850 ریسٹورینٹس کو عارضی طور پر بند کر رہا ہے، جب کہ اسٹاربکس نے کہا کہ وہ ملک بھر میں اپنی 100 کافی شاپس بند کر رہا ہے۔

ان کا یہ اقدام یوکرین میں روسی فوجی کارروائی کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ تاہم میک ڈونلڈز نے کہا کہ وہ روس میں اپنے تقریباً 62,000 ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی جاری رکھے گا۔

میکڈونلڈز، کوکا کولا اور دیگر پر دباؤ ہے کہ وہ ایسے اقدامات کریں کیونکہ یوکرین میں شہریوں کے خلاف روسی تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Sanctions on Russia: ماسٹر کارڈ اور ویزا نے روس میں اپنی خدمات معطل کر دی

اس کے علاوہ نیٹ فلکس اور لیوی سمیت درجنوں معروف فرموں نے پہلے ہی روس میں اپنی خدمات معطل کر دی ہیں یا بند کر دی ہیں۔

میکڈونلڈز نے اپنا کاروبار ماسکو میں 1990 میں شروع کیا تھا۔ ان معروف فرموں کے بند ہونے کے بعد دیگر فرمیں بھی ایسی ہی کارروائی کر سکتی ہیں۔

اس سے قبل ماسٹر کارڈ اور ویزا نے بھی روس میں اپنی خدمات بند کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

ویزا کے نائب صدر اور سی ای او ایل کیلی نے ایک بیان میں کہا کہ "ہم روس کے یوکرین پر بلا اشتعال حملے اور ان واقعات کے بعد جو ہم دیکھ رہے ہیں یہ اقدام اٹھانے پر مجبور ہیں۔"

کیلی نے کہا، "یہ جنگ، امن اور استحکام پر منڈلا رہا خطرہ ہے جو اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنی اقدار کے مطابق جواب دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details