ہائی گیٹ سمیٹری انتظامیہ کی جانب سے ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ کارل مارکس کی قبر کو ہتھوڑے سے توڑا گیا ہے۔
انہوں نے کہا 'یہ قبر اے گریڈ فہرست میں آتی ہیں، یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ کوئی ہماری ہریٹیج کے ساتھے ایسا رویہ اختیار کیا جائے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حادثے کے بعد وہ اس یادگار قبر کو جہاں تک ممکن ہوسکے گا مرمت کروائیں گے۔
خیال رہے کہ کارل مارکس (1818-1883) یعنی اٹھارہویں صدی کی سب سے مشہور شخصیت میں شمار کیے جاتے ہیں۔ مارکس طبقاتی جدوجہد سے متعلق انقلابی نظریات کے حامل تھے۔ تمام طبقات کو مساویانہ حقوق اور پسماندہ طبقات کو مین اسٹریم سے جوڑنے کے لیے ان کی تحریکات کو یاد کیا جاتا ہے۔ ان کے نظریات دنیا بھر میں مقبول ہوئے۔ انہوں نے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف بغاوت کا علم بلند کیا اور مزدوروں کے اصلاحات کے لیے بھی انہیں نمایاں مقام حاصل ہے۔
ایان ڈونگاویل، چیف ایکزکیوٹیو آف فرندز آف ہائی گیٹ سمیٹری ٹرسٹ نے کہا کہ کارل کی قبر پر اس طرح کے حملے ہوتے ہیں لیکن ایسا اکثر نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ سب سے خطرناک حملہ 1970 میں ہوا تھا جب اس جگہ کو پائپ بم سے اڑانے کی کوشش کی گئی تھی۔
ایان ڈونگاویل نے اس واقعے کو بہت ہی دردناک قرار دیا ہے۔