جاپان نے ایک روسی طیارہ کے مبینہ طور پر بغیر اجازت اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے پر سفارتی چینلز کے ذریعے روس سے احتجاج درج کرایا ہے۔
چیف کابینہ سکریٹری کاتسنوبو کاتو نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
کانتسنوبو کاتو نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ "مقامی وقت کے مطابق صبح 9:37 اور اتوار کی صبح 9:58 بجے ایک روسی طیارے نے ہوکائیڈو جزیرے پر کیپ شیرتوکو کے قریب ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔"
اس سلسلے میں وزارت دفاع کے فضائی سیلف ڈیفنس فورس کے دستوں نے فضائی سرحد سے دھکیل دیا اور وزارت خارجہ نے سفارتی ذرائع کے ذریعے روسی حکومت سے سخت احتجاج درج کرایا۔