اردو

urdu

ETV Bharat / international

اٹلی میں کورونا وائرس سے 18ہزار سے زائد ہلاکتیں - کورونا وائرس

عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرکے 18849 ہو گئی ہے جبکہ اس سے متاثرافراد کی تعداد 14،7577 ہو گئی ہے۔

Italy: 18849 deaths from Corona virus, 147577 victims
اٹلی:کورونا وائرس سے 18849 ہلاکتیں، متاثرین کی تعداد 147577 ہوئی

By

Published : Apr 11, 2020, 9:21 AM IST

پوری دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ موت اٹلی میں ہوئی ہے۔ اٹلی کے شہری سکیورٹی محکمہ کے سربراہ اینجیلو بوریلی نے جمعہ کو ٹیلی ویژن پرایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 570 افراد کی موت ہوئی ہے۔

اگرچہ جمعرات کے مقابلے میں جمعہ کو ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ بوریلی کے مطابق جمعرات کو اٹلی میں کورونا وائرس کے چار ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اب تک کل متاثرمریضوں کی تعداد بڑھ کر 147577 ہو گئی ہے۔

متاثرین میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے یا جو بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔اٹلی میں اب تک کورونا وائرس کے 28470 مریض بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

غور طلب ہے کہ اٹلی میں 21 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ اٹلی کاصوبہ لومبارڈی اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details