یوکرین کے جنوبی شہر خیرسن میں سینکڑوں افراد نے وہاں پر روسی قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔Protest in Kherson
جب مظاہرین سڑکوں پر نکلے تو مقامی میڈیا نے اطلاع دی کہ کچھ مسلح افراد نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوا میں گولیاں بھی چلائیں۔Russia Ukraine War
یوکرین کی ڈیفنس فورسز کی طرف سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں لوگوں کو یوکرین کے جھنڈے لہراتے اور "خیرسن یوکرین ہے" کے نعرے لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: خیرسن شہر پر روس کا قبضہ، روسی وزارت دفاع کا فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
یوکرین کے وزیرخارجہ نے ویڈیو شیئر کرت ہوئے ٹویٹ کیا کہ خیرسن کے بہادر لوگوں نے یوکرین اور دنیا کو متاثر کیا، ہزاروں پرامن یوکرینی باشندوں نے مسلح روسی فوجیوں کے سامنے روسی قبضے کے خلاف احتجاج کیا، میں دنیا بھر کے ہر فرد سے اپیل کرتا ہوں کہ خیرسن میں نڈر اور بے خوف یوکرینیوں کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کریں۔
انھوں اور ٹویٹ میں لکھا کہ برڈیانسک میں بھی پرامن یوکرینیوں نے مظاہرہ کیا کہ ان کا شہر روسی حملہ آوروں کا نہیں ہے، میں اپنے ہم وطنوں کے نڈر جذبے کی تعریف کرتا ہوں اور دنیا بھر کے ہر فرد سے ان کا ساتھ دینے کی اپیل کرتا ہوں، روسیوں کو گھر جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ کے آٹھویں دن روسی افواج نے یوکرین کے اہم جنوبی شہر خیرسن کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔