اردو

urdu

ETV Bharat / international

انٹونیو گوتریس نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں عالمی شراکت کی اپیل کی - etv bharat urdu

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل (Secretary General) نے جنوبی کوریا کے زیر اہتمام 'گرین ڈیویلپمنٹ اینڈ گلوبل گولز 2030' کے موضوع پر سربراہی اجلاس میں ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے یہ اپیل کی۔

Guterres
Guterres

By

Published : May 31, 2021, 4:56 PM IST

اقوام متحدہ (united nations) کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس (António Guterres) نے آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے اور مجموعی سبز ماحول کو فروغ دینے کے لئے عالمی شراکت کی اپیل کی ہے۔

گوتریسنے جنوبی کوریا کے زیر اہتمام 'گرین ڈیویلپمنٹ اینڈ گلوبل گولز 2030' کے موضوع پر سربراہی اجلاس میں ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے یہ اپیل کی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ "اس کانفرنس کا عنوان اسی خیال کا اظہار کر رہا ہے جس کی دنیا کو اس وقت بہت ضرورت ہے۔ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، کووڈ-19 کو شکست دینے اور اقتصادی ریکوری کے لئے عالمی شراکت کی سخت ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے براہ راست نمٹنے سے ہی کمزور طبقات کو اگلے بحران سے بچانے میں مدد ملے گی۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details