اردو

urdu

ETV Bharat / international

یوکرین :ہاسٹل میں دھماکہ، دوافراد کی موت

یوکرین کے کیف میں واقع ایک ہاسٹل میں ہونے والے دھماکے سے دو افراد کی موت ہو گئی۔ مقامی پولیس نے اس کی اطلاع دی ہے۔

ہاسٹل میں دھماکہ

By

Published : Nov 17, 2019, 2:13 PM IST

پولیس نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق نو بجے ہفتہ کو کارل مارکس اسٹریٹ پر واقع ہاسٹل میں دھماکے کی اطلاع ملی تھی۔ پولیس نے فیس بک پوسٹ پر لکھا کہ قانون نافذ کرنے والے حکام کو دھماکے میں مارے گئے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

کیف پولیس کے سربراہ آندرے كرسچیكوو کے مطابق جائے وقوعہ سے گرینیڈ دھماکے کے ثبوت ملے ہیں۔

پولیس نے دھماکے میں مارے گئے لوگوں کی شناخت کر لی ہے۔ اس میں ایک سیکورٹی گارڈ اور ایک مزدور مارا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details