اردو

urdu

ETV Bharat / international

یونان کے جزیرہ لزبوس کی صورتحال - MigrantsGreece

یونان کے جزیرہ لزبوس پر پناہ گزیں کھلے آسمان کے نیچے رہنے کو مجبور ہو گئے ہیں۔ انہیں نئے کیمپ میں منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Sep 17, 2020, 8:31 PM IST

یونانی جزیرے لزبوس پر یونانی پولیس کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔ اس دوران ہزاروں تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو منتقل کیا گیا ہے۔

ویڈیو

گنجان آبادی والے لزبوس جزیرے کے موریہ کیمپ میں گذشتہ دنوں آگ لگنے سے ہزاروں پناہ گزیں بے گھر ہو گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ جمعرات کی کارروائی میں 70 خواتین پولیس افسران شامل ہیں، جو کارا ٹیپے علاقے میں واقع نئے کیمپ میں منتقل کرنے کے لئے پناہ گزینوں کو راضی کرنے جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں معروف 'موریا کیمپ' گذشتہ ہفتے آگ میں جل کر راکھ ہوگیا تھا، جس کے بعد ہزاروں مہاجرین بے گھر ہو گئے ہیں اور اب بھی کھلے آسمان کے نیچے اور سڑکوں پر لوگ وقت گذار رہے ہیں۔

افغانستان کے 6 باشندوں کو موریہ کیمپ میں آتشزدگی سے متعلق گرفتار کیا گیا ہے، جن میں 2 نابالغ بھی شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details