ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے جمعہ کو کہا ہے کہ دنیا بھر میں گزشتہ دو ماہ کے دوران ہر ہفتے کووڈ 19 کے معاملات میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران وبا سب سے زیادہ تیزی سے پھیلی ہے، جو ریکارڈ سطح پر ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھنوم گھیبریسس نے بتایا کہ پریشان کن شرحوں میں معاملات اور اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور کچھ ممالک جو پہلے بڑے پیمانے پر انفیکشن سے محفوظ رہے تھے اب انفیکشن میں تیزی سے اضافہ دیکھ رہے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او چیف نے کہا کہ ویکسین کی غیر منصفانہ تقسیم صرف اخلاقی گراوٹ نہیں ہے بلکہ معاشی اور وبائی امراض کے لحاظ سے خود کو بھی شکست دینے والا ہے۔