اردو

urdu

ETV Bharat / international

جرمنی: یورپ کی سب سے بڑی معیشت میں کساد بازاری - یورپ کی سب سے بڑی معیشت میں کساد بازاری

فیڈرل سٹیٹسٹیکل آفس کے اعداد و شمار نے یورپ کی سب سے بڑی معیشت کو کورونا وائرس کے بحران سے ہونے والے نقصان کی پہلی جھلک پیش کی ہے۔

sdf
sdf

By

Published : May 15, 2020, 4:37 PM IST

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جرمنی کی معیشت میں گذشتہ تین ماہ کی مدت کے مقابلے پہلی سہ ماہی میں 2.2 فیصد تک کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اس طرح گذشتہ برس کے آخر میں تھوڑی بہتری کے بعد یورپ کی سب سے بڑی معیشت کساد بازاری کا شکار ہوگئی۔

فیڈرل سٹیٹسٹیکل آفس کے اعداد و شمار نے یورپ کی سب سے بڑی معیشت کو کورونا وائرس کے بحران سے ہونے والے نقصان کی پہلی جھلک پیش کی ہے۔

جنوری تا مارچ کے عرصے میں ہونے والی یہ کمی سنہ 2009 کے بعد سب سے بڑا معاشی کمی ہے۔

مارچ وہ مہینہ تھا جس میں کورونا وائرس نے یورپ کو بری طرح متاثر کیا تھا۔ پہلے اٹلی بعد ازا یورپ کے دیگر ممالک نے عوامی زندگی اور کاروبار پر سخت پابندیاں عائد کردی تھیں۔

مارچ کے وسط میں ہی جرمنی نے لاک ڈاون کرنا شروع کردیا تھا۔ بعد ازاں ملک میں 20 اپریل کو لاک ڈاون ختم کرنے کی شروعات کی گئی۔

فی الحال یہاں دکانیں دوبارہ کھل گئی ہیں اور ریستوران رفتہ رفتہ کھلنے لگے ہیں۔ اس کے علاوہ چیزوں کی پیداوار بھی ہونے لگی ہے۔

واضح رہے کہ جرمنی کو پہلی سہ ماہی کے دوران مسلسل دو چوتھائی منفی شرح نمو کے طور پر ایک تکنیکی بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details