اردو

urdu

ETV Bharat / international

جرمنی میں کورونا متاثرین کی تعداد 145,694

کوروناوائرس نے یورپی ممالک میں بھاری پیمانے پر تباہی مچا رکھی ہے۔

By

Published : Apr 22, 2020, 7:18 PM IST

germany
جرمنی میں کورونا متاثرین کی تعداد 145,694

جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2237 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 145،694 ہو گئی ہے اور 281 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 4879 ہو گئی ہے۔ رابرٹ کوچ ادارے نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔

گزشتہ رپورٹوں میں کورونا وائرس کے 143،457 کیسز اور ہلاک شدگان کی تعداد 4598 بتائی گئی تھی۔جرمنی میں اب تک 99000 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔

ابھی تک موصول تازہ اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر کیسز باواریا (38،814)، نورڈرائن ویسٹ فالن (30،185) اور بادن ورٹمبرگ (28،898) میں سامنے آئے ہیں اور برلن میں 5312 معاملے سامنے آئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا کوروناوائرس کی وجہ سے اب تک ایک لاکھ اسی ہزار (1,80,000) کے قریب افراد ہلاک جبکہ پچیس لاکھ سے زائد افراد اس مہلک وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں 45ہزار جبکہ اٹلی، اسپین اور فرانس میں 20ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details