اردو

urdu

ETV Bharat / international

جرمنی ميں پابنديوں کی مخالفت ميں احتجاجی مظاہرے

غلط خبروں، سازشی نظریات، الزامات اور ديگر غير مصدقہ معلومات کے باعث پھوٹنے والے يہ مظاہرے ميونخ، برلن، ڈورٹمنڈ اور ديگر کئی شہروں ميں نکالے جا رہے ہيں۔

sdf
sdf

By

Published : May 17, 2020, 8:40 PM IST

دنيا بھر ميں کورونا وائرس کے متاثرين کی تعداد آج بروز ہفتہ پينتاليس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ 306,001 افراد اس بيماری کے باعث ہلاک بھی ہو چکے ہيں۔

ویڈیو

امريکہ قريب ساڑھے چودہ لاکھ متاثرين اور قريب87 ہزار اموات کے ساتھ بدستور سب سے زيادہ متاثرہ ملک ہے۔ پچھلے سال کے اختتام پر چين سے شروع ہونے والا يہ انفيکشن اب 210 ملکوں ميں رپورٹ ہو چکا ہے۔

دریں اثنا جرمنی کے کئی بڑے شہروں ميں آج بروز ہفتہ کو کووڈ انيس کی وبا کے باعث عائد کردہ پابنديوں کی مخالفت ميں احتجاجی مظاہرے کيے جا رہے ہيں۔

غلط خبروں، سازشی نظریات، الزامات اور ديگر غير مصدقہ معلومات کے باعث پھوٹنے والے يہ مظاہرے ميونخ، برلن، ڈورٹمنڈ اور ديگر کئی شہروں ميں نکالے جا رہے ہيں۔

اسٹٹ گارٹ ميں منتظمين پانچ ہزار افراد کی شرکت کی توقع کر رہے ہيں۔ ايسے مظاہروں ميں ويکسين مہم کے مخالفت کرنے والے اور انتہائی دائيں بازو کے سياسی نظريات کے حامل افراد نماياں ہيں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details