برطانیہ کے جنوب مشرق میں واقع کولچسٹر شہر کا'گریول گارڈن' مختلف رنگ و اقسام کے خوبصورت سر سبز و شاداب پھولوں سے لہلہارہا ہے۔
پگڈنڈیوں پر سجے یہ رنگ برنگ کے خوبصورت پھول موسم گرماں کی مست ہواؤں میں گھل کر دل وجان کو معطر کر دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس باغ کے پھولوں میں کبھی پانی نہیں ڈالا جاتا جبکہ یہ شدید گرمیوں میں بھی ہمیشہ اپنی سر سبزی شادابی سے مالا مال رہتا ہے۔
ایک اطلاع کے مطابق1992 سے اب تک ایسے کتنے پھول کھلے اور مرجھا کر سوکھ گئے جن پر پانی پڑا ہی نہیں۔
اور کچھ ایسے رہے جنہیں بارش کے علاوہ کوئی دوسرا پانی نہیں ملا۔