فرانس کی وزارت خارجہ نے اتوار کو اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ روس کے لیے یوروپی یونین کی فضائی حدود بند ہونے کے فوراً بعد روس چھوڑ دیں۔Russia Ukraine War
وزارت نے ایک بیان میں کہا’’ روس اور یوروپ کے درمیان فضائی راستوں پر بڑھتی ہوئی پابندیوں کی وجہ سے، فرانسیسی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ روس میں کام کرنے والی ایئر لائنز کے ذریعے بلا تاخیر ملک چھوڑنے کے انتظامات کریں۔"Russia Attacks Ukraine
وزارت کے مطابق یوروپی یونین کی جانب سے روس کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے کے بعد ایئر فرانس سمیت مختلف یوروپی کمپنیوں نے روس میں پروازیں روک دی ہیں۔
ساتھ ہی ایک اور نوٹس میں وزارت نے بیلاروس کو بھی فوری طور پر چھوڑنے کو کہا ہے۔ وزارت نے کہا ’’بیلاروس میں فرانسیسی شہریوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے سڑک کے ذریعے لتھوانیا، پولینڈ یا لاٹویا کے راستے ملک چھوڑ دیں۔"