اردو

urdu

ETV Bharat / international

یونان: ساموس جزیرہ پر آتشزدگی

یونانی حکام نے بتایا کہ یونان کے مشرقی ایجئین جزیرہ ساموس پر واقع پناہ گزینوں کے 15 کیمپز آگ کی نذر ہو گئے۔ تاہم کسی کے زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔

sfd
sdf

By

Published : Nov 2, 2020, 6:15 PM IST

یونانی حکام نے بتایا کہ یونان کے مشرقی ایجیئن جزیرے ساموس کے ایک پناہ گزین مرکز میں شروع ہونے والی ایک چھوٹی سی آگ نے تقریبا 15 خیمے جلا دیے۔

ویڈیو

محکمہ فائر نے بتایا کہ یہ آگ پیر کی صبح کیمپ کے نزدیک پودوں میں لگنی شروع ہوئی تھی اور اس کے فورا بعد ہی اس پر قابو پا لیا گیا تھا۔

ہجرت اور سیاسی پناہ گزیں کی وزارت نے کہا کہ آگ لگنے سے قبل لوگوں کو وہاں سے خالی کرا لیا گیا تھا اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر میں یونان کے لسبوس جزیرہ پر واقع یونان کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ 'موریہ کمیپ' میں آگ لگنے سے تقریبا 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details