اردو

urdu

ETV Bharat / international

یوروپی یونین امریکہ سے حساب بے باق کرنے کیلئے تیار

یوروپی یونین کی کمشنر برائے تجارت سیسیلیا مالمسٹروم کا کہنا ہے کہ یورپ اور امریکہ کے درمیان محدود تجارتی معاہدے کا منصوبہ اب بھی برقرار ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اضافی ٹیریف لگانے کی دھمکی بھی دی۔

سیسیلیا مالمسٹروم

By

Published : Jul 24, 2019, 3:05 PM IST

تجارتی سربراہ کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ ان کی گاڑیوں پر ڈیوٹیز میں اضافہ کرے گا تو امریکی اشیاء پر بھی 35 ارب یورو کے اضافی ٹیریف لگائے جائیں گے۔

نو منتخب رکن نے یوروپی پارلیمنٹ کہا کہ واشنگٹن کی چین سے تجارتی جنگ توجہ کا مرکز ہے مگر بحر اوقیانوس کے پار بھی کشیدگی موجود ہے۔

انہوں نے یوروپی پارلیمنٹ کے کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم منضبط تجارت، کوٹہ یا برآمداتی رکاوٹیں برداشت نہیں کریں گے اور اگر ٹیریف لگائے گئے تو ہمارے پاس بھی حساب برابر کرنے کا اختیار ہے۔

ان کا کہنا تھا ہم نے اسے پہلے ہی تیار کرلیا گیا ہے جس کی لاگت 35 ارب یورو (39 ارب ڈالر) ہے، امید کرتا ہوں کہ اسے استعمال کرنے کی ہمیں ضرورت نہیں پڑے گی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوروپی گاڑیوں کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے اور وہ آٹو موبائل کی درآمدات پر ڈیوٹیز عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

کمشنر برائے تجارت کا کہنا تھا کہ ہم گاڑیوں اور گاڑیوں کے پرزوں پر اب تک ڈیوٹی عائد نہ کرنے کے امریکی فیصلے کو خوش آئند سمجھتے ہیں تاہم یوروپی گاڑیوں کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دینے کا بیان بے تکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details