کروشیا کے دارالحکومت زگریب میں اتوار کے روز آنے والے زلزلے میں 17 افراد زخمی ہوگئے اور دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس سمیت متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز دارالحکومت سے چھ کلومیٹر دور، نو کلو میٹر کی گہرائی میں تھا اور بعد میں اس کے بہت سارے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
کروشیا کے وزیر اعظم آندریج پلینکوچ نے اسے گزشتہ 140 برسوں میں سب سے طاقتور زلزلہ قرار دیا۔