برطانیہ کے کیمبرج میں ایک ایسی مسجد کی تعمیر کی گئی ہے، جس میں دور جدید کی بہترین تکنیک کا استعمال کیا گیا ہے۔
یہ یورپ کی پہلی ماحول دوست مسجد ہے۔ باہر سے دیکھنے میں یہ ایک عام مسجد کی طرح نظر آتی ہے، لیکن اس مسجد کا اندرونی منظر اور اس میں استعمال کی گئی تکنیک دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔
مسجد بورڈ ٹرسٹیز کے چیئرمین ٹم ونٹر کا کہنا ہے کہ مسجد میں بہت ہی معمولی کاربن کا استعمال کیا جاتا ہے۔ دن کے وقت کسی بھی طرح کی بجلی کا استعمال نہیں ہوتا ہے۔ قدرتی روشنی دیواروں اور کھڑکیوں سے مل جاتی ہے۔
چھت پر رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم کا استعمال ہے جس کا پانی اسلامک گارڈن، وضو اور عمارت کی دیگر ضروریات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
مسجد میں تازہ ہوا کے اندر داخل ہونے کے لیے پمپز موجود ہیں جو گرم ہواوں کو باہر نکالتے ہیں۔ یہ پمپز الیکٹری سٹی کے لیے بھی مددگار ہوتے ہے۔