اردو

urdu

ETV Bharat / international

غیر ملکی سیاحوں کے لیے جلد کھل سکتا ہے اسپین

حکومت نے دارالحکومت میڈرڈ اور بارسلونا میں لاک ڈاؤن میں دی گئی نرمی کے بعد غیر ملکی سیاحوں کے لیے ملک کو دوبارہ جلد کھولنے کے اشارے دیے ہیں۔

COVID19: Spain set to open beaches, restaurants
غیر ملکی سیاحوں کے لیے جلد کھل سکتا ہے اسپین

By

Published : May 26, 2020, 2:26 PM IST

ڈوئچے ویلے میڈیا کے مطابق اسپین کے وزیر سیاحت ریئیس مروتو نے پیر کو کہا کہ حکومت غیر ملکی سیاحوں کو جولائی سے ملک میں چھٹیوں کی بکنگ کرنے کی اجازت دے سکتی ہے کیونکہ تب تک 14 دن کا لازمی قرنطینہ ہٹا دیا جائے گا۔ ان کے اس بیان کا اسٹاک مارکٹ میں بھی اثر ہوا اور ’میليا ہوٹل‘ نے ابتدائی کاروبار میں 14 فیصد کا اضافہ درج کیا۔

اسپین کورونا وائرس سے متاثر ٹاپ ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے اب تک 235،772 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور تقریباً 28،700 متاثرین کی جان جا چکی ہے۔

اس کے علاوہ حکومت نے کئی مراحل میں لاک ڈاؤن کو کم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو وبا کو کنٹرول کرنے میں ان کی پیش رفت کی بنیاد پر ہر علاقے میں طے کیا جائے گا۔

غور طلب ہے کہ اسپین کے لئے سیاحت کافی اہم ہے کیونکہ اسپین سیاحوں کا دوسرا سب سے پسندیدہ ملک ہے اور یہاں ہر سال تقریبا آٹھ کروڑ سیاحوں آتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details