اردو

urdu

ETV Bharat / international

روس: کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 68622 - pandemic

روس میں کورونا وائرس (كووڈ -19) متاثرین کی تعداد بڑھ کر 68،622 ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے مجموعی طور615 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

virus
روس: کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 68622

By

Published : Apr 25, 2020, 4:06 PM IST

روس کے مور مانسک میں واقع رسپانس سینٹر کے مطابق 24 اپریل کو مورمانسک علاقے میں كووڈ -19 کے 193 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں۔ اس علاقے میں کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 856 ہے اور چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں وہیں 70 افراد اس بیماری سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ عالمی ادارۂ صحت (WHO) نے 11 مارچ کو كووڈ-19 کو عالمی وبا قرار دیا تھا۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں كورونا وائرس سے اب تک تقریبا 27 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو گئے ہیں اور 195،000 سے ز ائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details