اردو

urdu

ETV Bharat / international

دنیا میں کورونا وائرس سے 4.66 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک - global news

جان لیوا کورونا وائرس رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دنیا بھر میں 4.66 لاکھ سے زائد افراد کی اس عالمی وبا کی زد میں آنے سے موت ہوچکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 89.92 لاکھ سے زیادہ ہے ہوچکی ہے۔

image
image

By

Published : Jun 21, 2020, 2:20 PM IST

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں اب تک 89،23،821 افراد کو متاثر کیا ہے اور 4،66،901 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متاثرہ افراد کی تعداد 89.92 لاکھ سے زیادہ

کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمارکے معاملہ میں ، امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔

دنیا میں سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں کوروناوائرس سے اب تک 23،30،578 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 1،21،980افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے ، لیکن اس عرصے میں 1022 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ اب تک 10،70،139 افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 50،058 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا وائرس

روس میں بھی کووڈ ۔19 کی وباتیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک 5،76،952 افراد متاثر ہوئے ہیں اور روس میں اس وبا کی وجہ سے 8002 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اس وائرس کی وجہ سے برطانیہ میں بھی صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ اب تک یہاں 3،03،110 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 42،589 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details