اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا ویکسن کا استعمال صرف طبی معائنہ کے طورپر: روس

اس سے قبل دن میں بلومبرگ نے ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ روس کے کاروباری اور سیاسی اشرافیہ کے ممبران کو اپریل کے آغاز میں گامالے سائنٹیفک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایپیڈیمیولاجی اینڈ مائیکروبایولوجی کے ذریعہ تیار کردہ تجرباتی ویکسین تک رسائی حاصل ہوئی تھی۔

سدف
سدف

By

Published : Jul 20, 2020, 10:32 PM IST

روس کے وزیرصحت کے قریبی ساتھی الیکسے کزنیتسوف نے پیر کے روز کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف روس کی ویکسن کو ابھی تک تجارتی کاروبار میں نہیں اتارا گیا ہےاور اس لئے اس کا صرف کلینکل ٹرائل کے حصے کی شکل میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مسٹر کزنیتسوف نے ان میڈیا رپورٹوں کو خارج کیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ویکسن حکام کے لئے دستیاب کرائی گئی ہے۔

انہوں نے کہ گامالیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے تیار کردہ ویکسین کے دواقسام کے کلینکل ٹرائل جاری ہیں۔ سرکاری طور پر ٹیسٹ کے شرکاء کی شکل میں اندراج شدہ رضاکاروں نے ویکسین حاصل کی ہے۔ٹرائل مکمل ہونے پر اس کے ریاستی رجسٹریشن کے امور پر توجہ دی جائے گی۔ویکسین ابھی تک تجارتی کاروبار کے لئے جاری نہیں کی گئی ہے اور طبی معائنوں کے ڈھانچے کے باہر اس کا استعمال ناممکن ہے۔

اس سے قبل دن میں بلومبرگ نے ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ روس کے کاروباری اور سیاسی اشرافیہ کے ممبران کو اپریل کے آغاز میں گامالے سائنٹیفک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایپیڈیمیولاجی اینڈ مائیکروبایولوجی کے ذریعہ تیار کردہ تجرباتی ویکسین تک رسائی حاصل ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details