اردو

urdu

ETV Bharat / international

پولینڈ: اسقاط حمل پر پابندی کے عدالتی فیصلے کے خلاف زبردست احتجاج

پولینڈ کی آئینی عدالت کی جانب سے اسقاط حمل پر تقریبا مکمل پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے بعد سے پولینڈ میں سیاسی تناؤ عروج پر ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Nov 19, 2020, 10:24 PM IST

یوروپی ملک پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں اسقاط حمل سے متعلق اعلی عدالت کی جانب سے پابندی کے فیصلے کے خلاف خواتین نے احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرہ کر رہی خواتین پر پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کر انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔

وارسا کے میئر نے احتجاج کر رہی خواتین کے خلاف پولیس کے اس رویئے کی شدید تنقید کی۔

اب تک بڑے پیمانے پر احتجاج نے حکومت کو اس فیصلے کو نافذ کرنے سے روک دیا ہے۔

وارسا کے میئر نے پولش پولیس کی تنقید کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ ' خواتین کے خلاف آنسو گیس؟ واقعی، پولش پولیس؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details