اردو

urdu

ETV Bharat / international

لوگارڈ ای سی بی کی صدر نامزد، آئی ایم ایف سربراہ کا عہدہ چھوڑا - یوروپی یونین

یوروپی یونین نے منگل کو مسز لوگارڈ کو ای سی بی کا صدر نامزد کیا تھا۔ وہ یکم نومبر سے عہدہ سنبھالیں گي۔

christine-lagarde-nominated-as-president-of-european-central-bank-1-1

By

Published : Jul 3, 2019, 3:51 PM IST


یوروپی مرکزی بینک ای سی بی کا صدر نامزد کیے جانے کے بعد بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی پہلی خاتون منیجنگ ڈائرکٹر کرسٹین لوگارڈ نے آئی ایم ایف کی سربراہ کا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

ان کی جگہ مسٹر ڈیوڈ لپٹن کو آئی ایم ایف کا ایگزیکٹیو منیجنگ ڈائرکٹر بنایا گیا ہے۔

یوروپی یونین نے منگل کو مسز لوگارڈ کو ای سی بی کا صدر نامزد کیا تھا۔ وہ یکم نومبر سے عہدہ سنبھالیں گي۔

انہوں نے ایک بیان جاری کرکے کہا: 'یوروپی مرکزی بینک کا صدر نامزد کیے جانے پر میں فخر محسوس کر رہی ہوں۔ اس تناظر میں اور آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کی اخلاقیات کمیٹی سے مشورہ کے بعد میں نے نامزدگی کی مدت کے لیے عارضی طور پر آئی ایم ایف منیجنگ ڈائرکٹر کی ذمہ داریوں سے آزاد ہونے کا فیصلہ کیا ہے'۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے مسز لوگارڈ کو نیک خواہشات پیش کیں اور کہا: 'ہم نامزدگی کی مدت کے لیے چھوڑنے کے مسز لوگارڈ کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں۔ ایگزیکٹیو منیجنگ ڈائرکٹر کے طور پر پہلے ڈپٹی منیجنگ ڈائرکٹر ڈیوڈ لپٹن پر ہمیں پورا بھروسہ ہے۔'

فرانس کی جانی مانی لیبر ایڈووکیٹ اور سیاستدان رہیں 63 سالہ لوگارڈ جولائی 2011 میں آئی ایم ایف سربراہ بنی تھیں۔ 2016 میں وہ دوبارہ پانچ سال کی مدت کے لیے منتخب کی گئیں۔ وہ فرانس کی حکومت میں بہت اہم وزارت کی ذمہ داری سنبھال چکی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details