خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کو یورپ سے نکالنے کی ڈیل کے حق میں 621 اور مخالفت میں محض 49 ووٹ آئے۔
برطانیہ، جمعہ کو یورپی یونین سے الگ ہو جائے گا - بریگزٹ بل پر رائے شماری
یورپی یونین کی بریگزٹ ڈیل کی توثیق کے ساتھ ہی برطانیہ جمعہ کو یورپی یونین سے الگ ہو جائے گا۔
رواں ماہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا یورپی یونین سے اخراج کا بل ہاؤس سے منظور کرلیا گیا تھا، دارالعوام میں بریگزٹ بل پر رائے شماری میں 330 اراکین نے بل کے حق میں اور 231 نے مخالفت میں ووٹ دیا تھا۔ جس کے بعد برطانیہ 31 جنوری تک یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں یورپی یونین میں رہنے یا اس سے نکل جانے کے حوالہ سے جون 2017 میں ریفرنڈم ہوا تھا، جس میں بریگزٹ کے حق میں 52 فیصد جبکہ مخالفت میں 48 فیصد ووٹ پڑے تھے۔ ریفرنڈم کے ان نتائج پر اس وقت کے بریگزٹ کے مخالف وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو عہدہ سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔