اردو

urdu

ETV Bharat / international

بریگزٹ کی آخری تاریخ 31 جنوری، اہم فیصلے کی توقع

سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ برطانیہ یورپین یونین سے علیحدہ ہوکر کس راہ پر جا سکتا ہے۔ کیا بھارت کے ساتھ برطانیہ کے معاشی تعلقات پیدا ہوں گے؟

بریگزٹ کی آخری تاریخ 31 جنوری، اہم فیصلہ
بریگزٹ کی آخری تاریخ 31 جنوری، اہم فیصلہ

By

Published : Dec 26, 2019, 11:39 PM IST

برطانیہ میں گذشتہ 12 دسمبر کو عام انتخابات ہوئے۔ جس میں کنزرویٹیو پارٹی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے، اس کے اہم رہنما اور وزیر اعظم بورس جانسن نے موجودہ انتخاب میں بریگزٹ کا معاملہ خوب زور و شور سے اٹھایا تھا۔

آخر کار ان کا مدعا دیگر مدعوں پر حاوی رہا، یہی وجہ تھی کہ کنزرویٹو پارٹی نے 650 میں سے 365 سیٹیں حاصل کر لی۔ اور بورس جانسن واضح اکثریت کے ساتھ دوبارہ برطانیہ کے وزیر اعظم منتخب ہو گئے۔

در اصل اس انتخاب میں کنزویٹیو پارٹی کی کامیابی اور بورس جانسن کا وزیر اعظم منتخب ہونا، یہ واضح کرتا ہے، کہ برطانیہ بریگزٹ کے حق میں ہے۔ اور اس طرح دوبارہ ریفرنڈم کا معاملہ تقریبا ختم ہو جاتا ہے۔

لیبر پارٹی کو اس انتخاب سے بہت کچھ امیدیں تھیں، لیکن پارٹی کی زبردست شکست سے حزب اختلاف کے رہنما جیرمی کاربین کا بریگزٹ سے متعلق تمام طرح کی مہمات تقریبا ناکام ہو چکی ہیں۔

اب ایسی صورت میں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ برطانیہ یورپین یونین سے علیحدہ ہوکر کس راہ پر جا سکتا ہے۔ کیا بھارت کے ساتھ برطانیہ کے معاشی تعلقات پیدا ہوں گے؟

بغیر کسی معاہدے کے بریگزٹ ہونے کی صورت میں لازمی طور پر برطانیہ اور بھارت ایک دوسرے کے قریب ہوں گے، جیسا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بورس جانسن کو مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے قریب آنے کی بات بھی کہی تھی۔

کل ملا کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ بورس جانسن بریگزٹ کے حامی رہے ہیں، اور اس انتخاب میں انہیں بریگزٹ کے لیے ہی ووٹ ملے ہیں، اس لیے برطانیہ ہر حال میں یورپین یونین سے الگ ہو جائے گا۔ اور ماہرین کا ماننا ہے کہ ہارڈ بریگزٹ یعنی بغیر کسی معاہدے کے بریگزٹ ہونے کے امکانات زیادہ نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بریگزٹ کے سبب دو وزرائے اعظم کو اپنے عہدوں سے برخواست ہونا پڑا ہے۔ اب جبکہ بریگزٹ کی آخری تاریخ 31 جنوری سنہ 2020 ہے، تو ایسے میں یہ دیکھنے والی بات ہو گی کہ بریگزٹ کا کیا طریقہ کار ہوتا ہے، اور اس بریگزٹ سے کس طرح کے حالات پیدا ہوتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details