اردو

urdu

ETV Bharat / international

برازیل میں 24 گھنٹوں کے اندر 115،228 نئے کیسز اور 2،392 اموات درج

برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 115،228 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے، جو وبائی مرض کے آغاز کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

Brazil recorded 115,228 new cases and 2,392 deaths in 24 hours
برازیل میں 24 گھنٹوں کے اندر 115،228 نئے کیسز اور 2،392 اموات درج

By

Published : Jun 24, 2021, 11:24 AM IST

برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 115،228 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے، جو وبائی مرض کے آغاز کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 18،169،881 ہوگئی۔



وزارت صحت نے بدھ کے روز بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کی وجہ سے 2،392 افراد موت کا شکار ہوگئے جس سے اموات کی تعداد 507،109 ہوگئی۔ وزارت کے مطابق اس بیماری سے 16.48 ملین سے زائد افراد بازیاب بھی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 17.91 کروڑ سے تجاوز


امریکہ کے بعد برازیل کورونا اموات کے معاملے میں دنیا کا دوسرا ملک ہے جہاں 602،000 سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ سال 11 مارچ کو کورونا کو عالمی وبائی مرض قرار دیا تھا۔ جان ہاپکنس یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں 179.33 ملین سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 3.88 ملین سے زائد مریض فوت ہوئے۔


(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details