میڈیا میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کنزرویٹو پارٹی کو بورس جانسن کی نشست سے محض چند میل دور لندن کے گرد و نواح میں پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات میں شکست ہوئی ہے۔
سن 1974 میں اس حلقے کے قیام کے بعد سے کنزرویٹو پارٹی انتہائی آرام سے ان حلقوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہر موقع پر 50 فیصد سے زیادہ ووٹ لینے میں کامیاب رہی تھی۔
تاہم جمعہ کو آنے والے حیران نتائج میں لبرل ڈیموکریٹس کے امیدوار اور یورپی یونین کی حامی جماعت کے رکن کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار کے مقابلے میں باآسانی کامیابی حاصل کی اور کُل 8 ہزار 28 ووٹوں میں سے اکثریت ووٹ حاصل کیے۔اس بڑی تبدیلی اور حیران کن نتیجے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جونیئر وزیر داخلہ کٹ مالتھ ہاؤس نے کہا کہ یہ انتہائی مایوس کن ہے اور ہمیں بہتر نتائج کی امید تھی۔