کینیڈا کی جہاز ساز کمپنی بمبار ڈیئر 1،600 نوکریوں میں کمی کر رہی ہے اور لیزر جیٹ لائن کی پروڈکشن ختم کر رہی ہے۔
کمپنی نے جمعرات کو سال 2020 کے مالی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بمبارڈیئر نے منافع اور نقدی بڑھانے میں اصلاح کے لئے کا روائی شروع کی ہے، اس کے تحت تقریباً 1،600 عہدوں کو کم کیا جا رہا ہے‘‘۔
کمپنی کے چیئرمین اور سی ای او ایرک مارٹیل نے کہا کہ لاگت -کٹوتی کے اقدامات کے تحت کمپنی اپنی مشہور لیزر جیٹ لائن کی پروڈکشن بھی ختم کررہی ہے اور رواں برس چوتھی سہ ماہی میں اس کی پروڈکشن بھی کم ہو جائے گی۔
مالیاتی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ہر سال ریونیو میں تین فیصد اضافہ ہوا، اس کے باوجود کمپنی کو سال 2020 میں 56.8 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔