اردو

urdu

ETV Bharat / international

بیلاروس میں 10 مظاہرین گرفتار - Belarus

جب سے بیلاروس میں صدارتی انتخابات ہوئے ہیں، یہاں مسلسل مظاہرے ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب حکومت مظاہرین کو دبانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔

dd
dd

By

Published : Sep 26, 2020, 10:27 PM IST

اسپتنک کے رپورٹر نے بتایا کہ بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں ریلی کرنے والوں میں سے کم از کم 10 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ویڈیو

صبح سے مِنسک میں ایک دوسرا 'خواتین مارچ' بھی شروع ہو گیا ہے۔

مظاہرین نے شروعات میں وکٹری اسکوائر کے نزدیک سٹی سنٹر پر ریلی کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن ریلی شروع ہونے سے ایک گھنٹہ قبل وکٹری اسکوائر بند کر دیا گیا، جس کے بعد یہ ریلی کماروسکی رینک کی طرف موڑ دی گئی۔

واضح رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے بیلاروس میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں ہوئے بیلاروس صدارتی انتخابات میں بیلا روس کے صدر منتخب کیے گئے الیگزنڈر لوکا شینکو پر الزام ہے کہ انہوں نے دھاندھلی کے ساتھ انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details