سویزرلینڈ میں نقاب پر پابندی پر اتوار کو رائے شماری یعنی ریفرینڈم کرایا گیا۔ ریفرینڈم میں عوامی مقام پر نقاب پر پابندی کے لئے لوگوں نے ووٹنگ کیا۔ نیوز رپورٹ کے مطابق ابھی تک کے نتیجے میں 50 فیصد سے زائد لوگوں نے پابندی کی حمایت میں ووٹ ڈالا ہے۔
سویزلینڈ کے باشندوں نے مکانوں، ریستراں اور سڑکوں پر اپنے چہرے کو پوری طرح ڈھکنے پر پابندی کی حمایت میں زیادہ ووٹ ڈالے حالانکہ سویٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ اور ملک میں حکومت کو تشکیل دینے والی سات رکنی وکنگ کونسل نے اس رائے شماری کی مخالفت کی ہے۔ اس دوران مذہبی مقامات پر نقاب پر پابندی نہیں ہوگی۔
واضح ہو کہ ملک میں عوامی مقام پر نقاب پہننے کی آزادی ہونی چاہئے یا نہیں اس کے متعلق رائے شماری کرانے کا فیصلہ کیا گیا، جس پر سویٹزرلینڈ کی عوام نے 7 مارچ کو ووٹ ڈالا۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے جمہوری نظام میں کچھ تبدیلی کے متعلق بھی رائے شماری کرائی گئی، ان تمام ایشوز پر ریفرنڈم کے دوران ووٹنگ ہوئی۔