اردو

urdu

ETV Bharat / international

اقوام متحدہ: غزہ میں اسرائیلی حملے جنگی جرائم کا ارتکاب

مشیل بیچلیٹ کے ریمارکس اس وقت سامنے آئے جب اقوام متحدہ کے اعلیٰ انسانی حقوق کے ادارہ نے تنازعہ میں فلسطینیوں کی حالت زار پر تبادلہ خیال کے لئے ایک روزہ خصوصی اجلاس منعقد کیا۔

By

Published : May 27, 2021, 10:25 PM IST

Bachelet
Bachelet

اقوام متحدہ کے حقوق کی سربراہ نے جمعرات کے روز کہا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر حکمرانی کرنے والے عسکریت پسند گروپ حماس کے ساتھ رواں ماہ کی 11 روزہ تازہ ترین جنگ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

اقوام متحدہ: غزہ میں اسرائیلی حملے جنگی جرائم کا ارتکاب

مشیل بیچلیٹ کے یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے جب اقوام متحدہ کے اعلیٰ انسانی حقوق کے ادارہ نے تنازعہ میں فلسطینیوں کی حالت زار پر تبادلہ خیال کے لئے ایک روزہ خصوصی اجلاس منعقد کیا۔

انسانی حقوق کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے انسانی حقوق کونسل سے بات کی۔

گزشتہ ہفتے ہونے والی جنگ 2014 کے بعد ہونے والے تنازع میں سخت ترین تھی جس میں سینکڑوں فلسطین باشندے ہلاک جبکہ ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں۔ اس دوران تقریباً 12 اسرائیلی باشندے بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "اس طرح کے حملے سے بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اسرائیل کے امتیازی اور تناسب کی تعمیل کے خدشات بڑھتے ہیں۔''

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس طرح کے حملے عام شہریوں پر ہوتے ہیں تو وہ جنگی جرائم کے دائرے میں آتے ہے۔

بیچلیٹ نے کہا کہ تنازعہ کے دوران حماس کے راکٹ فائر بھی جنگ کے قواعد کی واضح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گنجان آباد شہری علاقوں میں فوجی جائزے تلاش کرنا، یا ان علاقے سے حملے کرنا بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "تاہم ایک فریق کے اقدامات دوسرے کو بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش نہیں کرتے ہیں۔''

واضح ہو کہ حالیہ لڑائی کے دوران اسرائیل نے غزہ کی آبادی پر سیکڑوں فضائی حملے کیے اور کہا کہ وہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

حماس اور دوسرے مسلح گروپوں نے اسرائیلی شہروں کی طرف 4000 سے زیادہ راکٹ فائر کیے، جن میں سے بیشتر کو روک لیا گیا یا کھلے علاقوں میں تباہ کیا گیا جبکہ کئی راکٹ اسرائیل میں بھی گرے جس سے اسرائیل کو بھی تباہی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ لڑائی 10 مئی کو اس وقت شروع ہوئی جب غزہ سے حماس کے عسکریت پسندوں نے یروشلم کی طرف طویل فاصلے سے راکٹ فائر کیے۔ اس سے قبل یروشلم میں مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے فلسطینی باشندوں پر پیلیٹ گن اور آنسو گیس کا استعمال کیا تھا۔

جنگ کے مکمل نقصانات کا فی الحال جائزہ لیا جا رہا ہے۔

فلسطینی صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ اس لڑائی میں 250 سے زائد فلسطینی ہلاک ہوئے، جن میں 66 بچے اور 39 خواتین شامل ہیں۔

اسرائیل کے مطابق اسرائیل میں دو بچوں سمیت بارہ افراد بھی لڑائی میں ہلاک ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details