اردو

urdu

ETV Bharat / international

آسٹریلیا کی کپتان لیننگ آئی سی سی رینکنگ میں سرفہرست - لیننگ

آسٹریلیا کی 28 سالہ لیننگ نے اس سیریز کے دو میچوں میں 163 اسکور کرکے چار مقامات کی چھلانگ لگاتے ہوئے درجہ بندی میں سرفہرست مقام حاصل کرلیا ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی خاتون کپتان اسٹیفنی ٹیلر پہلے پوزیشن پر تھیں۔

sfd
sfd

By

Published : Oct 8, 2020, 11:59 PM IST

آئی سی سی کی جمعرات کو نئی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیائی ٹیم کی کپتان میگ لیننگ نے اپنے کیریئر کی سب سے بہترین رینکنگ حاصل کرتے ہوئے پہلے نمبر پر قبضہ کرلیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں 3-0 سے کلین سوئپ میں لیننگ نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ اس سیریز کے تینوں میچ جیت کر آسٹریلیائی خاتون ٹیم نے رکی پونٹنگ کی زیرقیادت مردوں کی ٹیم کی لگاتار 21 میچ جیتنے کے ریکارڈ کی برابر کی۔

28 سالہ لیننگ نے اس سیریز کے دو میچوں میں 163 اسکور کرکے چار مقامات کی چھلانگ لگاتے ہوئے درجہ بندی میں سرفہرست مقام حاصل کرلیا ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی خاتون کپتان اسٹیفنی ٹیلر پہلے پوزیشن پر تھیں۔

یہ پانچواں موقع ہے جب لیننگ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس سے قبل انہوں نے اکتوبر 2018 میں پہلی پوزیشن پر قبضہ کیا تھا۔ نومبر 2014 میں انہوں نے پہلی بار پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس کے بعد سے وہ کل 902 دن تک اس منصب پر فائز رہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں پلیئر آف دی سیریز قرار پانے والی راچل ہینس نے سات مقام کی چھلانگ لگا کر اپنے کیریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کی۔ سیریز میں 222 رنز بنانے والی ہینس اس وقت 13 ویں پوزیشن پر ہیں۔

آسٹریلیا کی بائیں ہاتھ کی اسپنر جیس جوناتھن ، جنہوں نے اس سیریز میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں، 804 پوائنٹس کے ساتھ بالنگ رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔ جونسن جولائی 2017 میں خواتین کی بولنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر تھیں۔ وہ مسلسل 599 دن پہلے نمبر پر رہیں۔

جارجیا ویرہم 35 ویں سے 24 ویں نمبر پر آگئیں جبکہ صوفی مولینکس 44 ویں پوزیشن پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کی سابق نمبر ون ایمی سیتھر ویٹ نے سیریز میں 111 رنز بنائے ، جس نے انہیں پانچویں نمبر پر پہنچا دیا ، جبکہ نیوزی لینڈ کی سابق کپتان سوزی بیٹس ٹاپ 10 میں شامل ہوگئی ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 78 رنز بنانے والی میڈی گرین 18 مقام چھلانگ لگا کر 47 ویں نمبر پر آگئیں۔ نیوزی لینڈ کی لیگ اسپنر امیلیا کار پانچ درجے کی بہتری کے ساتھ 13 ویں نمبر پر آگئی ہیں ، جبکہ فاسٹ بالر لی تاہوھو ایک بار پھر درجہ بندی میں 22 ویں نمبر پر آگئی ہیں۔ روزیری مائر 14 مقام کی چھلانگ لگا کر 49 ویں نمبر پر آگئیں۔

آئی سی سی ویمن ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے اور نیوزی لینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details